Breaking News

چَکری کے چوہدری نے سیاست کو بھی چَکرا دیا۔۔۔!!! چوہدری نثار کا سیاسی مستقبل تحریک انصاف، پی ٹی آئی والے جو چاہتے تھے وہ ہوگیا، ملکی سیاست میں ہلچل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار جو کہ کچھ عرصہ قبل لندن گئے تھے ان کی لندن روانگی سے قبل ہی مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ شریف برادران اور چوہدری نثار کے مابین ملاقات ہو گی جس کے بعد سیاسی میدان میں اہم تبدیلیاں آئیں گے۔تاہم چوہدری نثار اپنے دورے کو غیر سیاسی قرار دے دیا تھا۔

سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کا لندن جانا کسی مصالحت سے کم نہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ چوہدری نثار کا مستقبل اب ن لیگ میں نہیں،پاکستان تحریک انصاف میں ہے۔ اسی حوالے سے ہارون الرشید نے کہا کہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میں تولندن میں اپنا علاج کروانے کے لیے آیا ہوں لیکن اس سے پہلے تو وہ علاج کروانے کے لیے کبھی نہیں گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ چوہدری نثار کی صلح ہو جائے۔لیکن میں پہلے بھی یہی کہتا تھا اور اب بھی یہی کہتا ہوں کہ چوہدری نثار کو پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہو جانا چاہئیے۔اس وقت وہ دل و دماغ سے کسی کے ساتھ بھی نہیں ہیں۔چوہدری نثار نواز شریف پر بہت تنقید کر چکے ہیں لیکن نواز شریف سے ملاقات مشکل لگتی ہے کیونکہ نواز شریف معاف کرنے والوں میں سے نہیں۔لیکن یہ ممکن ہے کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف کی تنہائی میں ملاقات ہو جائے۔واضح رہے کہ لندن پہنچنے پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نواز شریف سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف بیمار ہیں تو میں بھی بیمار ہوں،پہلے میری تیمارداری کے لیے آئیں۔نہ صرف چوہدری نثار نے نوازشریف سے ملاقات سے انکار کیا تھا بلکہ نواز شریف بھی چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے راضی نہیں ہوئے تھے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *