Breaking News

شیخ رشیدکی وِگ اُتا ر کر لانیوالےکے لئے انعام کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ مسجد نبوی میں پیش آنے والے واقعہ کی وجہ سے تمام امت مسلمہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جب کہ حکومت پاکستان نے بھی سعودی حکومت سے اس واقعہ میں ملوث اشخاص کو گرفتار کرنے اور ڈی پورٹ کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیخ رشید کی وگ اتار کر لانیوالےکو 50 ہزار روپے انعام دوں گا، وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی کا شیخ رشید سے متعلق عجیب و غریب اعلان- تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی میں مریم اورنگزیب، شازین بگٹی کو گالیاں دی گئیں، ان سب لوگوں کیخلاف مقدمہ درج کرکےگرفتار کرنا چاہیے، یہ نواز شریف یا شہباز شریف کی نہیں، مدینہ کے تقدس کی بات ہے، اس فعل میں شامل افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے شیخ رشید سے متعلق عجیب و غریب اعلان کیا ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ایما پرمسجد نبوی ﷺ کےافسوس ناک واقعےکی منصوبہ بندی کی گئی، بدترین دشمن کے سامنے بھی مسجد میں کوئی بات نہیں کرتا، مسجد نبوی کے واقعہ کی پلاننگ عمران خان اور شیخ رشید نےکی، شیخ رشید کا بھتیجا بھی پلاننگ شامل رہا۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سیاسی مقابلہ کریں، جس حلقے سے شیخ رشید الیکشن لڑیں گے وہاں سے میں بھی لڑوں گا اور مقابلہ کروں گا، یہ جہاں جائیں گے انہیں انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے، شیخ رشید کی وگ اتار کر لانے والےکو 50 ہزار روپے انعام دوں گا۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.