Breaking News

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، اہم رکن قومی اسمبلی اپنے عہدے سے مستعفی ہو کر ن لیگ میں شامل ہوگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو بہت بڑا دھچکا لگ گیا ، تحریک انصاف کے اہم ترین رکن قومی اسمبلی  ن لیگ میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں رکن قومی اسمبلی نے اس حوالے سے تصدیق بھی کی ہے۔

اپنے پیغام میں فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی چودھری عاصم نذید کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے عہدے سے استعفی دیتے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیٹ کسی کے باپ کی وجہ سے نہیں اپنی کارکردگی اور حلقہ کے عوام کی محبت سے مسلسل چار بار جیت چکا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم نے فیصل آباد کو سجایا اور سجاتے جائیں گے۔ خیال رہے کہ چوہدری عاصم نذیر نے عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کا ساتھ دیا تھا اور ن لیگ کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔ علاوہ ازیں عاصم نذیر کے ن لیگ میں آنے سے مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 85 ہوگئی ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے (ن)لیگ میں شمولیت کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں(ن) لیگ میں شمولیت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *