Breaking News

شہباز شریف حکومت کا انجام عمران خان سے بھی زیادہ برا ہوگا اگر۔۔۔ حامد میر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت گرنے کے بعد نئی حکومت کو ایک ماہ کا وقت گزر چکا ہے تاہم حالات کنٹرول ہونے کا نام نہیں لے رہے اب معروف صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگر معیشت کو سنبھالنے کی بجائے ساری توجہ تحریک انصاف کو دبانے پر لگا دی گئی۔

تو پھر شہباز شریف کا انجام عمران خان سے زیادہ بُرا ہو گا، عمران خان کو کسی اور نے نہیں خود عمران خان نے نکالا ہے، شہباز شریف کو عمران خان نہیں بننا ورنہ وہ مصیبتوں میں پھنس جائیں گے ۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ شیخ رشید کی وگ اتار کر لانے والےکو 50 ہزار روپے انعام دوں گا۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ایما پرمسجد نبوی ﷺ کےافسوس ناک واقعےکی منصوبہ بندی کی گئی، بدترین دشمن کے سامنے بھی مسجد میں کوئی بات نہیں کرتا، مسجد نبوی کے واقعہ کی پلاننگ عمران خان اور شیخ رشید نےکی، شیخ رشید کا بھتیجا بھی پلاننگ شامل رہا۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سیاسی مقابلہ کریں، جس حلقے سے شیخ رشید الیکشن لڑیں گے وہاں سے میں بھی لڑوں گا اور مقابلہ کروں گا، یہ جہاں جائیں گے انہیں انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی میں مریم اورنگزیب، شازین بگٹی کو گالیاں دی گئیں، ان سب لوگوں کیخلاف مقدمہ درج کرکےگرفتار کرنا چاہیے، یہ نواز شریف یا شہباز شریف کی نہیں، مدینہ کے تقدس کی بات ہے، اس فعل میں شامل افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *