Breaking News

سلیم صافی عمران خان کے حق میں بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ نامور صحافی سلیم صافی کا شمار تحریک انصاف کے سربراہ عمران خاں کے سخت ناقدین میں ہوتا ہے چند یوم قبل مسجد نبوی ﷺ میں سیاسی نعرے بازی پر پاکستان کی حکومت نے عمران خان اور پی ٹی آئی کی مرکزی لیڈر شپ سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

تجزیہ کار سلیم صافی نے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف توہینِ مذہب کے مقدمے کی مذمت کردی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان اوران کےساتھیوں نےسیاسی مقاصد کےلئے مذہبی کارڈ کو بری طرح استعمال کیا۔ احسن اقبال کی طرح ہزاروں کی زندگیاں خطرےمیں ڈالیں۔لیکن بدی کاجواب بدی سے نہیں دیاجاتا۔ میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کےخلاف توہین مذہب کی بنیاد پرمقدمات درج کر نے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سینئر صحافی سلیم صافی کی بلاول بھٹواورسعید غنی کے ہمراہ دورہ سعودی عرب کے دوران لی گئی عمرے کی تصویر شیئر کر دی اور  طنز کرتے ہوئے  لکھا”تیریاں ایہو گلاں تے مینوں کدرے جان نہیں دیندیاں “۔ان کی اس ٹوئیٹ پر سینئر صحافی نے بھی خاموشی توڑی اور اپنے سفر کے فضائی ٹکٹ شیئرکرتے ہوئے ساری تفصیلات بتادیں،ساتھ میں یہ بھی کہا کہ خود کو اس دوران سیاست سے الگ رکھنا چاہتا تھا لیکن آپ نے مجبور کیا، اس وضاحت کے علاوہ باقی باتیں پاکستان واپسی پر ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے تصویر کیساتھ سینئر صحافی سلیم صافی کا ٹویٹ شیئر کیاجس میں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف پر تنقید کی تھی کہ شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر کئی درجن افراد پر مشتمل قافلہ اور اتحادیوں کو بھی ساتھ لے جانا چاہتے ہیں ،یہ میزبان ملک کو بھی اچھا نہیں لگتا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *