Breaking News

بس اتنی اوقات تھی انکی۔۔!! وزیر اعظم شہباز شریف کی ایوان میں انٹری، دیکھتے ہی راجہ ریاض نے کیا کرنا شروع کر دیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہفتہ کے روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان میں آمد کے موقع پر جب وہ پیپلز پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے سربراہوں اور اراکین سے ملنے ان کی نشستوں پر گئے تو تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی راجہ ریاض نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب ہمیں بھی مل لیں۔

جس کے بعد وزیراعظم نے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھے اراکین سے بھی فردا فردا مصافحہ کیا۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہم قومی اسمبلی سے استعفے نہیں دے رہے، بلکہ ایوان میں رہ کر بھرپور کردار ادا کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ ہمارا جو بھی کردار ہوگا وہ اسمبلی میں بیٹھ کرادا کریں گے، امید کرتے ہیں حکومت صحیح سمت میں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ لوٹا صرف ایک ہے اور وہ عمران خان ہے، انہیں چاہیے تھا اپوزیشن میں بیٹھتے اور حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے۔انہوںنے کہاکہ ہم پی ٹی آئی میں ہیں اور اس کا حصہ ہیں، جو بھگوڑے ہیں وہ بھاگ گئے ہیں۔ دوسری جانب چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے رات کو 12 بجے عدالتیں لگانے کے حوالے سے اہم ریمارکس دئیے ہیں۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس پر سماعت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے درخواست کی کہ نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کا انتظار کریں، چیف جسٹس نے کہا کہ صدارتی ریفرنس میں اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہو گئے تھے۔ میرے خیال میں ہمیں صدارتی ریفرنس کو چلانا چاہئیے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کسی کو عدالت پر انگلی اٹھانے کی ضرورت نہیں۔یہ 24 گھنٹے کام کرنے والی عدالتیں ہیں۔سوشل میڈیا پر جو چل رہا ہے اس کی پرواہ نہیں،آئین کے محفاظ ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *