Breaking News

عمران خان نے 2 اپریل کی رات اعتزاز احسن سے مشورہ کیا تھا ؟تہلکہ خیزانکشافات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دو اپریل کی رات معروف قانون دان اعتزاز احسن سے رابطہ کرنے اور ان سے مشورے لینے کا انکشاف۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے اعتزاز احسن کو فون کیا اور ان سے موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے مشورے لیے۔

اگلے دن ہی ڈپٹی سپیکر نے تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ دیدی۔علاوہ ازیں نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان نے گیم ہی ختم کردی، ایسی توقع نہیں تھی کہ عمران خان ایسی گیم کھیلے گا کہ کھیل ہی ختم کردے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے خیبر تک آئین و قانون کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہوتی ہیں، سپیکر آئین کے خلاف رولنگ دے رہے ہوتے ہیں، ہر جگہ تو آرٹیکل 6 نہیں لگ رہا ہوتا، اس کا فیصلہ عدالت کرے گی کہ آرٹیکل 6 لگتا ہے یا نہیں، اپوزیشن تو بالکل کہے گی کہ آرٹیکل 6 لگتا ہے کیونکہ ان کی جدو جہد تھی اور وہ حکومت تبدیل کرنا چاہتے تھے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ ان کا سیاسی تجزیہ ہے کہ حکومت نے آئین کے خلاف کام کیا، حکومت کو ایسے راستے پر نہیں چلنا چاہیے تھا، ایک طریقہ ہے کہ عدالت کے حکم کے مطابق سپیکر رولنگ دے، دوسری صورت یہ ہے کہ ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھا جائے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن کی صاحبزادی ثمن احسن نے ٹوئٹر پر والد کے خلاف پھیلی غلط فہمی دور کردی۔ٹوئٹر پر اعتزاز احسن کے نام اور تصویر سے منسوب کیے جانے والے گمراہ گن ٹوئٹس پر ثمن احسن نے شدید ردعمل دیتے ہوئے گزشتہ برس ماہِ جنوری میں والد کے اصلی اکائونٹ سے کیا گیا ٹوئٹ شیئر کیا۔انہوں نے لکھا کہ یہ میرے والد اعتزاز احسن کا واحد حقیقی ٹوئٹر اکانٹ ہے لیکن وہ اسے کبھی استعمال نہیں کرتے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *