Breaking News

تحریک انصاف کے پشاور جلسے میں کتنے لوگ تھے؟ ممکنہ تعداد سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ عمران خان کو حکومت سے ہٹائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے پاور شو کے لیے پشاور میں جلسہ کیا تھا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا ، اس حوالے سے مختلف اعداد سامنے آ رہے ہیں ۔ اس حوالے سے ایک صحافی نے کہا ۔

کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق  جلسے میں شرکت کے لیے 15سے20ہزار لوگ پشاور  آئے۔ معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا کہ تمام خفیہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق پشاور جلسے میں 10سے 12ہزار لوگ شریک ہوئےجن میں سے آدھے لوگ دیگر علاقوں سے آئے۔ دوسری جانب تجزیہ کار حامد میرٰ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بل میں نہیں شیر کی کچھار میں گھس گئے ہیں،تھوڑے دنوں میں بہت کچھ ہونے والا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میرٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بہت سی چیزوں کا احساس نہیں ہے۔انہوں نے بل میں ہاتھ اور منہ دونوں گھسا لیے ہیں۔میرے خیال میں تو وہ بل کے ساتھ ساتھ شیر کی کچھار میں گھس گئے ہیں۔تھوڑے دن میں بہت کچھ ہونے والا جو کہ کچھ دن بعد واضح نظر آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف نے استعفے دے دئیے ہیں تو ان کو قبول کرنا چاہیے۔2014میں بھی اسی طرح پی ٹی آئی نے استعفیٰ دئیے اور سپیکر نے انہیں قبول نہیں کیاجو کہ میرے خیال میں جمہوری عمل نہیں تھا کیونکہ اگر ایک ایم این اے چاہتا ہے کہ وہ مستعفیٰ ہو تو اس کا استعفی قبول ہونا چاہیے۔شہباز شریف حکومت کو چاہیے کہ وہ خوف زدہ نہ ہوں استعفے قبول کریں۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.