Breaking News

گورنر پنجاب نے حکومتی رہنماؤں کو عید پر ایسا تحفہ دے دیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ جنہیں چند یوم قبل ہی گورنر پنجاب کا عہدہ ملا تھا اُن سے قبل چودھری محمد سرور پنجاب کے گورنر تھے۔  گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اُس وقت خبروں کی زینت بنے جب اُنہون نے نو منتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عیدالفطر کے موقع پر حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کو آئین پاکستان کی کتاب تحفے میں دے دی۔ گورنر پنجاب کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیے گئے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے “گورنر پنجاب کی جانب سے حکومتی اتحادی جماعتوں کے لیڈروں کے لئے عید کا تحفہ،  پاکستان کے آئین کی کتاب بطور عید کے تحفے کے ان تمام سیاسی لیڈروں کو بھیجی ہیں جو آئین پڑھے بغیر بلاوجہ احمقانہ بیانات دے رہے ہیں یا غصہ کر رہے ہیں۔” دوسری جانب اینکر پرسن اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اگر کوئی ویڈیو سامنے آئی تو وہ اسے مسترد کردیں گے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں اقرار الحسن کا کہنا تھا “عمران خان صاحب کی ممکنہ ویڈیو کبھی سامنے آئی تو اس سے قطع نظر کہ وہ اصلی ہے یا جعلی میں اُسے ابھی سے رد کرتا ہوں۔ (زبیر عمر صاحب کے معاملے میں بھی یہی کیا تھا)۔ ہم سب ذاتی زندگی میں بہت گنہگار ہیں۔ لیڈر کے فیصلوں اور عوامی طرزِعمل پر بات ہونی چاہئیے، بیڈرومز میں نہیں گھسنا چاہئیے۔”خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ عید کے بعد عمران خان کی نازیبا ویڈیوز سامنے آئیں گی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کردار کشی کیلئے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ویڈیوز ریلیز کی جائیں گی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *