Breaking News

وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کیلئے ایڈوائس دوبارہ صدر کو بھجوا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے قبل ازیں ایک سمری صدر پاکستان عارف علوی کو بجھوائی تھی جس میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اُن کے عہدے سے ہٹانے کا کہا گیا تھا تاہم صدر پاکستان عارف علوی نے اس پر عملدرآمد نہیں کیا تھا۔

اب وزیر اعظم شہباز شریف نے  گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو  عہدے سے ہٹانے کیلئے ایڈوائس دوبارہ صدر کو بھجوا دی ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پہلی سمری کے  14 روز مکمل ہونے کے بعد  دوسری سمری ارسال کی ہے  جس کے ساتھ ہی گورنر پنجاب کے پاس آخری 10 دن رہ گئے ہیں ، یہ 10 دن مکمل ہوتے ہی گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ خود بخود برطرف ہو جائیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق  عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کے ساتھ ہی وزیر اعظم  نئے گورنر کی تقرری کی ایڈوائس بھی صدر کو بھجوا دیں گے ۔ دوسری جانب اینکر پرسن اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اگر کوئی ویڈیو سامنے آئی تو وہ اسے مسترد کردیں گے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں اقرار الحسن کا کہنا تھا “عمران خان صاحب کی ممکنہ ویڈیو کبھی سامنے آئی تو اس سے قطع نظر کہ وہ اصلی ہے یا جعلی میں اُسے ابھی سے رد کرتا ہوں۔ (زبیر عمر صاحب کے معاملے میں بھی یہی کیا تھا)۔ ہم سب ذاتی زندگی میں بہت گنہگار ہیں۔ لیڈر کے فیصلوں اور عوامی طرزِعمل پر بات ہونی چاہئیے، بیڈرومز میں نہیں گھسنا چاہئیے۔”

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *