Breaking News

عمران خان کی حکومت کے گرنے کے بعد فاطمہ بھٹو بھی میدان میں آگئیں! بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کوئی جیت کر بھی ہارے گا اور کوئی ہار کر بھی جیتے گا ۔

وزارت عظمیٰ کے الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہیں ۔پارٹی کے اجتماعی فیصلے کو سامنے رکھتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کر رہے ہیں ، آن دی فلور جی ڈی اے،مونس الہیٰ ،زبیدہ جلال سمیت ساتھ دینے والوں کا بہت شکر یہ ادار کرنا چا ہتا ہوں۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ پرانے پاکستان کی واپسی کا جشن نہیں منا سکتی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان۔فاطمہ بھٹو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کی اور لکھا کہ میں ہمیشہ سے عمران خان کی سیاست کی ناقد رہی ہوں اور اکثر لکھا ہے کہ عمران خان اپنی موقع پرستی اور مصلحت پسندی سے پاکستان کے اداروں کو نقصان پہنچائیں گے۔فاطمہ بھٹو نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اس لیے میں یہ بات ان کی مدت یا مدت کے حوالے سے بالکل بھی احساس کے بغیر کہتی ہوں کہ ”پرانا”پاکستان خراب تھا کوئی بھی نیک نیتی سے پْرانے پاکستان کی واپسی کا جشن نہیں منا سکتا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *