Breaking News

ن لیگ کے منتخب نمائندے نے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نےرات 12 بجے عدالتیں کھولنے اور قیدیوں کی وین بلانے کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ انہوں نے استفسار کیا۔

کہ یہ عدالت ہر ایک کے لیے برابر ہے ؟ آپ نے کاشف عباسی کا کل کا پروگرام سنا ہے ، کیوں اتنا کنسرنڈ ہیں کہ عدالتیں رات کو کیوں کھلی ہیں؟ ایک بیانیہ بنا دیا گیا کہ عدالتیں کھولی گئیں، کیا اس بیانیے کے پیچھے کوئی سیاسی وجہ ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے واضح پیغام دیا کہ کسی کو آئین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ایک اور خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے منتخب نمائندے نے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا،وزیر اعظم عمران خان کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات ہی بہتر راستہ ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی نہیں بنا پا رہے، ٹیکنیکل فالٹ اور سالانہ مین ٹنینس کے باعث 2ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی سسٹم میں نہیں ۔جبکہ کچھ پلانٹس مرمت کیلئے بند ہیں جس کی وجہ 2ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی نہیں بن رہی۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.