Breaking News

علی محمد خان قومی اسمبلی سے عمران خان کا تقسیمی نمبر بھی اپنے ساتھ اُٹھا لائے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر برائے پارلیمانی امور اور تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما علی محمد خان اپنے خطاب کے بعد قومی اسمبلی کے ایوان سے عمران خان کی سیٹ سے تقسیمی نمبر اُٹھا لائے۔علی محمد خان نے ٹوئٹر پر عمران خان کے تقسیمی نمبر کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا ۔کہ ’ہر ممبر قومی اسمبلی کی اسمبلی سیٹ پر اس کا تقسیمی نمبر ہوتا ہے۔ عمران خان کی وزیراعظم کی سیٹ پر موجود یہ تقسیمی نمبر ساتھ لے آیا ہوں، وہاں نہیں چھوڑا،  اس کو اپنے پاس محفوظ کرلیا ہے اور جب خان صاحب دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو اپنے ہاتھ سے یہ دوبارہ لگاؤں گا، انشاءاللّٰہ۔ واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ علی محمد خان نے جب اپنا خطاب شروع کیا تو قائد اعظم محمد علی جناح کے ایک قول کا حوالہ دیا اور کہا کہ مجھے فخر ہے، خوشی ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، جس نے حکومت قربان کردی لیکن غلامی قبول نہیں کی۔ دوسری جانب نجی ٹی وی سماء نے اینکر پرسن عمران ریاض خان کو آف ایئر کردیا۔صحافی عدیل راجہ کے مطابق سماء ٹی وی نے اینکر پرسن عمران خان کو آف ایئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اینکر کو اس حوالے سے جلد ہی آگاہ کردیا جائے گا، وہ اب سماء کی سکرین پر مزید نظر نہیں آئیں گے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *