Breaking News

چیف جسٹس آف پاکستان کی بیٹی’سحر بندیال‘نے سرکاری عہدے سے استعفیٰ کیوں دے دیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی بیٹی سحر بندیال کی شادی ن لیگی رہنما پرویز ملک کے صاحبزادے بیرسٹر احمد پرویز ملک سے 2013ءمیں شادی ہوئی تھی۔ سحربندیال خود بھی ایک وکیل ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی بیٹی سحر زریں بندیال نے سرکاری عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

وہ 2019ء سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی شکایات کونسل کی رکن تھیں، انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ وہ اب خاندانی مصروفیات کی وجہ سے مزید کام جاری نہیں رکھ سکتیں، سحر زریں بندیال نے اپنے عہدے سے استعفی یکم اپریل کو دیا تھا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کےسابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری اقبال گجر نے فرح خان کو بہو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق سابق لیگی ایم پی اے چودھری اقبال گجر کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے بیٹے اور بہو فرح خان سے متعلق نئے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ چودھری اقبال گجر کا کہنا ہے کہ میں نے فرح خان کو کبھی بہو تسلیم نہیں کیا اور ان کے کاموں سے میرا کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کیسے اس طرح کی خاتون کے چنگل میں آگئے ہیں ؟ یہ خواتین کا ایک گروپ ہے جو رائزنگ اسٹارز کو قابو کرلیتا ہے۔ فرح نے میرے بیٹے کو بہکایا اور باغی کرکے شادی کی تھی۔ فرح خان کا خاندانی پس منظر کیا ہے مجھے اس کے بارے میں کچھ نہیں پتہ۔دوسری جانب خاتون اول بشری بی بی کی دیرینہ دوست فرح خان سے متعلق مزید نئے انکشافات اور حقائق منظر عام پر آگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خاتون اول کی دوست فرح خان کا گاؤں پنجاب میں سب سے زیادہ فنڈ لینے والا گاؤں نکلا ۔ایوان وزیر اعلی پنجاب کی سفارشات پر فرح خان کے گاؤں کو 11 کروڑ 90 لاکھ روپے کا فنڈ دیا گیا ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *