Breaking News

“کراچی میں بھی شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج ہونے والا تھا لیکن بلاول ۔ ۔ ۔” حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر ملک کے مختلف شہروں میں مقدمات درج ہو نے کا سلسلہ جاری ہے ، جب کہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد اور اٹک میں مقدمات درج ہو چکے ہیں ایسے میں سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا کہ کراچی میں بھی شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج ہونے والا تھا۔

مگر بلاول بھٹو نے  اس کی مخالفت کر دی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حامد میر نے کہا کہ ایک طرف تو شیخ رشید نفرتیں ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں ، جھاڑو پھرنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کو بلو رانی قرار دے کر ان کی پارٹی کو اشتعال دلا رہے ہیں ،میں شیخ رشید کی اطلاع کیلئے بتا دوں کہ کراچی میں بھی ان کے خلاف مقدمہ درج ہونے والا تھا مگر بلاول بھٹو نے اسکی مخالفت کی ۔ ایک اور ٹویٹ میں حامد میر نے کہا کہ کل  جو لوگ حنیف عباسی کے ایک اعلان کی مذمت کر رہے تھے وہ آج شیخ رشید کے انداز گفتگو سے متعلق کیا کہیں گے؟۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تحریک انصاف کی جانب سے خود پر ڈیپ فیک ویڈیوز تیار کرانے کے الزامات پر ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل ” پی ٹی آئی” پر ڈیپ فیکٹ ویڈیوز کی آگاہی کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا گیا “مریم نواز جس کی وجہ شہرت جعلی رسیدیں،جعلی ٹرسٹ ڈیڈ اور جعلی خط ہے اب اطلاعات ہیں کہ اس نے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے کئی اہم سیاسی شخصیات کی جعلی ویڈیوز بنوا کر کردار کشی کی منصوبہ بندی کر چکی ہے۔ مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ذلت اسی کا ہی مقدر ہو گا۔”

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *