Breaking News

اُلٹی گنتی شروع۔۔شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے راستے بھی جدا۔۔۔اچانک بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ شہباز شریف نے جب وزارت عظمی کا حلف اُٹھا تھا تو شہباز شریف کے وزیر اعظم بنتے ہی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے پہلا شکوہ کردیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما اورسابق میئر کراچی وسیم اختر  نے شکوہ کیا تھا۔

کہ ہم نے اپوزیشن کا ساتھ دیا۔ اسی لیے شہباز شریف وزیر اعظم بنے،  آج جو محفل سجی وہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی وجہ سے سجی، شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدہ کیا ، ان کے خطاب میں معاہدے کا اعلان ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شکوہ ہے کہ شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کراچی پیکج کا ذکر کیوں نہیں کیا۔ جب کہ سینئرصحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی ایک دن عمران خان کو بھی چھوڑ جائے گا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرہارون الرشیدنے کہا ہے کہ ’’ لکھ لیجئے ، شاہ محمود قریشی ایک دن عمران کان کو چھوڑ بھاگے گا جس طرح نواز شریف اور پیپلز پارٹی کو چھوڑا ۔ سینئرتجزیہ کار کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی محنتی ضرور ہے لیکن دھڑے باز اور موقع پرست ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نام لیے بغیر سابق وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں مشورہ بھی دے دیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے کہا ” جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ،  رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔ الزامات، سازشیں، حتیٰ کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *