Breaking News

ہواؤں کا رخ تبدیل!! پی ٹی آئی کے 2 اہم رہنما عمران خان کا ساتھ چھوڑ گئے، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنما اور سابق وزیر علیم خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔۔ذرائع کے مطابق علیم خان اور نوازشریف کی ملاقات لندن میں ہوئی جس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہناہےکہ نواز شریف اور علیم خان کی ملاقات لندن میں ہوئی جو تقریباً تین گھنٹے جاری رہی دوسری جانب وزیر دفاع پرویز خٹک کے دو بھانجے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھانجوں جلال خٹک اور بلال خٹک نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ شمولیتی پریس کانفرنس کے موقع پر امیر مقام نے دونوں کو مسلم لیگ کی ٹوپی اور مفلر پہنائے جبکہ اس موقع پرامیر مقام کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ایماندار لوگ (ن) لیگ میں واپس آئیں گے، ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ۔ ایک اور خبر کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پشاور ڈویژن نے احد خٹک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے، احد خٹک نے3 دن میں جواب نہ دیا تو پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے گی، احد خٹک والد لیاقت خٹک کی جے یوآئی میں شمولیت کے موقع پر بھی موجود رہے۔ ہم نیوز کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے، احد خٹک کو نوٹس پیپلزپارٹی پشاورڈویژن کے صدر کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ احد خٹک پارٹی یوم تاسیس اور اہم اجلاسوں سے غیرحاضر رہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *