Breaking News

عطا تارڑ کے الزامات!! فرح گوگی کے شوہر ’’ احسن جمیل گجر ‘‘ بھی میدان میں آگئے ، بڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر نے عطا اللہ تارڑ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عطا تارڑ کے پاس کوئی کام نہیں، فضولیات میں لگے ہوئے ہیں، ان کو عمران خان کے خلاف کچھ نہیں ملتا تو میری اہلیہ پر الزام تراشی شروع کر دیتے ہیں۔

ہم نے پی ٹی آئی دور میں کوئی ایمنسٹی نہیں لی، بیرون ملک آنا جانا ہمارا معمول ہے، جلد پاکستان لوٹ آئیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن جمیل نے کہا کہ فرح کے نام کے ساتھ گوگی لگا کر ڈرامہ رچا رہے ہیں، ہمیں کسی عدالت یا ادارے سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، اسی ماہ کے اندر پاکستان آئوں گا، فرح بھی ایک، دو ماہ تک واپس آجائیں گی، اگر پہلے بھی ضرورت پڑی تو واپس آجائیں گے، تمام چینلز پراعلان کیا ہے جب بھی کوئی ادارہ بلائے گا حاضر ہوجائیں گے، ہم کوئی بھگوڑے نہیں، ہمیں ابھی تک نیب سے بھی کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، بیرون ملک آنا، جانا ہماری روٹین کا عمل ہے، جب سے حکومت بنی انہوں نے فرح پر الزامات لگانا شروع کر دیئے ہیں، کس قانون کے تحت فرح کو لاگے پہلے کوئی مقدمہ تو بنالو، وزرا ء صبح و شام فرح کا ترانہ گانا شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی کرپشن کا پیسہ نہیں کاروبارسے کمایا ہوا پیسہ ہے، ہم نے عمران خان کی حکومت میں کوئی ایمنسٹی نہیں لی ، ان کوعمران خان کے خلاف کچھ نہیں ملتا تو فرح پر الزام لگانا شروع کر دیتے ہیں، عطا تارڑ کے پاس کوئی کام نہیں فضولیات کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، سابق چیئرمین ضلع کونسل رہا ہوں، جب چیئرمین کونسل تھا اس وقت فرح سے شادی بھی نہیں ہوئی تھی، ہمارا کاروبار ایف بی آر میں ڈیکلیئرڈ ہیں، ہم زمینوں کے لین دین کا کاروبار کرتے ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *