Breaking News

جنرل ندیم انجم کادبنگ حکم !آئی ایس آئی ملازمین کو کیا ہدایات جاری کر دیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بدقسمتی سے ملک کے دفاع کی پہلی حد سمجھے جانے والا ادارہ آئی ایس آئی ماضی میں تنازعات کا محور رہا ہے کیونکہ اسے سیاسی معاملات میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیاسی جماعتوں اور میڈیا میں اس ایجنسی پر بحث و مباحثہ ہوتا رہا ہے۔ حالانکہ ملک کے دفاع اور سیکورٹی کے معاملات میں اس ادارے کی کارکردگی شاندار ہے۔

لیکن اس کے سیاست میں غیر مجاز کردار نے اس کی شہرت کو داغ دار کر دیا ہے۔ بڑی پیشرفت یہ ہے کہ ملک کی سرکردہ انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی) کے ملازمین کو سختی سے سیاست سے دور رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی شائع خبر کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے آئی ایس آئی کے تمام ملازمین پر واضح کر دیا ہے کہ سیاست یا سیاسی معاملات میں کسی طرح کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ کہا جاتا ہے کہ اپنی آمد کے ساتھ ہی آئی ایس آئی کے سربراہ نے ادارے کےتمام ملازمین کو اپنی سوچ سے آگاہ کر دیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ موجودہ آئی ایس آئی چیف نے عہدہ سنبھالتے ہی فیصلہ کیا ہے کہ ادارے کو سیاست سے دور رکھا جائے گا تاکہ غیر ضروری تنازعات سے بچ کر صرف اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھی جا سکے۔ رابطہ کرنے پر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب نے کہا کہ انہیں اس پیشرفت کے حوالے سے براہِ راست علم نہیں ہے لیکن موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی کے پروفائل اور ان کے ماضی کے ریکارڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ سمجھتے ہیں کہ ایسی ہدایات ہی جاری ہونا تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی غیر سیاسی شخصیت ہیں، ماضی میں ایجنسی جن تنازعات کا سامنا کرتی رہی ہے انہیں دیکھتے ہوئے یہ اچھا فیصلہ ہے کہ ادارے کو سیاست سے دور رکھا جائے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *