Breaking News

تین ساتھی شہباز شریف کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں، 20 مئی تک حکومت ختم ہونے کی رات گئےتہلکہ خیز پیش گوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ آرٹیکل 63اے کا کیس سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت ہے جس کا جلد فیصلہ متوقع ہے ۔جب کہ الیکشن کیمشن میں منحرف اراکین اسمبلی کا کیس چل رہا ہے جس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں جن کا فیصلہ بھی اس ماہ آ رہا ہے۔

اس پر بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہماری اطلاعات ہیں کہ 20 مئی تک شہباز شریف کو اُس کے تین ساتھی چھوڑ رہے ہیں ۔ اُنہوں نے 20 مئی تک حکومت ختم ہونے کی پیش گوئی کر دی۔ پنجاب اس وقت سخت انتظامی بحران کا شکار ہے۔ دوسری جانب شہباز گل نے اپنے ساتھ موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے کو قاتلانہ حملہ قرار دیدیا ہے ، جبکہ دوسری جانب حافظ آباد پولیس نے سابق معاون خصوصی کی گاڑی کو ٹکرمارنے والے شہری کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔ سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہری وجاہت علی اور اس کی گاڑی کی تصویر جاری کی ، سینئر صحافی کا کہناتھا کہ شہباز گل کی گاڑی کے ساتھ ٹکرانے والی گاڑی کا سراغ مل گیا ،حادثے کے وقت گاڑی چلانے والے شخص وجاہت علی کو حراست میں لیا گیا ہے اس نے یہ گاڑی طاہر نذیر سے کرائے پر لی تھی حافظ آباد پولیس کو اس معاملے میں شہباز گل کا بیان بھی لینا چاہیے جن کا الزام ہے کہ انہیں جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا۔ادھر “سماء ٹی وی” نے دعویٰ کیا  ہےکہ ان کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری گئی ہے، حادثے کے بعد موٹروے حکام موقع پر پہنچ گئے تھے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *