Breaking News

پاکستانی سیاست کا بڑا نام (ق) لیگ میں شامل، چوہدری برادران کے ووٹ بینک میں لاکھوں ووٹوں کا اضافہ ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل پاکستان مسلم لیگ ق کافی عروج کی جانب گامزن ہے پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی ار مسلم لیگ ن کی متعدد بڑی شخصیات اپنی اپنی پارٹیاں چھوڑ کر ق لیگ میں شامل ہو چکی ہیں اب چوہدری برادران نے ایک اور بڑی وکٹ اُڑا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی شخصیت اور سابق اہم پی اے مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما معروف سیاسی شخصیت رائے عثمان خان کھرل (سابق ایم پی اے پی پی 56 جڑانوالہ) نے اسپیکر پنجاب اسمببلی چوہدری پرویز الٰہی سے چوہدری ہاؤس میں ملاقات کی، اس ملاقات میں مختلف سیاسی امور زیر بحث لائے گئے، اس مو قع پر رائے عثمان خان کھرل نے چوہدری برادران کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے (ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا، رائے عثمان خان کھرل کا کہنا تھا کہ وہ اکلیے نہیں اپنے ساتھیوں ، خاندان کے افراد اور حلقے کی عوام کے ساتھ ق لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، ق لیگی قیادت کی جانب سے رائے عثمان خان کھرل کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پاکستان مسلم لیگ (ق) میں وارم ویلکم کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن جہانگیر ترین کی جانب سے جلد عمران خان کے الزامات کا جواب دینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین نے عمران خان کے الزامات کا جواب دینے کے لیے کمر کس لی ہے اور آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جہانگیر ترین کی جانب سے سیاسی فیصلے اور گروپ کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا امکان ہے۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.