Breaking News

عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دانیا شاہ نے عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کیلئے بہاولپور کی فیملی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے ، جس میں انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے الزامات لگائے ہیں۔

کہ وہ آئس کا استعمال کرتے ہیں اور نشے میں دھت ہو کر مجھے تشد د کا نشانہ بنانے کے علاوہ ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے ہیں ۔ دانیا شاہ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کے ساتھ چار ماہ جس طرح گزارے ہیں یہ میں یا میرا خدا ہی جانتا ہے ، میں بہت پریشان تھی ، عدالت میں آئی ہوں خلع لینے کیلئے ، یہ بہت زیادہ مجھے ٹار چر کرتا تھا ، میرے گھر والوں کو د ھمکیا ں رہے ہیں کہ میں پولیس لے کر آجاﺅں گا ، میں یہ کردوں گا میں وہ کردوں گا ۔ ان کا کہناتھا کہ عامر لیاقت جس طرح کا ٹی وی پر دکھائی دیتاہے یہ ویسا بالکل نہیںہے ،یہ شیطان ہے ۔ عدالت نے عامر لیاقت کو 7 جون کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔دانیا شاہ نے اپنی درخواست میں کہاہے کہ عامر لیاقت کو حکم دیا جائے کہ وہ حق مہر میں 11 کروڑ روپے ادا کرے اور ایک لاکھ روپے ماہوار ادار کرے ۔یاد رہے کہ عامر لیاقت اور دانیا شاہ نے 10 فروری 2022 کو شادی تھی ۔دانیا شاہ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کے ساتھ چار ماہ جس طرح گزارے ہیں یہ میں یا میرا خدا ہی جانتا ہے۔

About Admin

Check Also

بچے وقت سے پہلے کیوں بالغ ہونے لگے ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل بچوں کا وقت سے پہلے بالغ یعنی جوان ہونے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *