Breaking News

عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیا شاہ کی طرف سے تنسیخ نکاح کے دعوے پر ردعمل دے دیا۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیا شاہ کی طرف سے تنسیخ نکاح کے دعوے پر ردعمل دے دیا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ بے بس ہوں مجبور ہوں کہ حقیقت سے آشنا کروں سینے پر بھاری بوجھ رکھے چار ماہ سے زندہ تھا۔

گو کہ اب بھی زندہ ہوں لیکن کچھ حقائق آپ سے سانسیں چھین لیتے ہیں۔عامر لیاقت نے ساتھ اس لڑکے کی تصاویر بھی شئیر کردیں جس کے ساتھ ان کی بیوی کی دوستی تھی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ حقائق سامنے آئے تو جھوٹے الزامات کے ساتھ تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا۔ واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیا شاہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت شیطان ہے بلکہ شیطان سے بھی برا ہے۔دانیا شاہ نے عامر لیاقت کےخلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ عامر لیاقت کی اہلیہ نے دانیا شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کر دیا۔ تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی دوسری جانب گزشتہ دنوں یہ خبریں چل رہی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین جلد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے تاہم اب اس حوالے سے سینئر صحافی ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین ن لیگ میں شامل نہیں ہوں گے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ برادرم جہانگیر ترین نے ابھی ابھی اطلاع دی ہے کہ وہ ن لیگ میں شامل نہیں ہو رہے۔وہ صدمات سے گزرے ہیں اور مجھے ان سے ہمدردی ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *