Breaking News

لانگ مارچ سے پہلے کس نامور شخصیت کو ہٹایا جا رہا ہے ؟ نامور صحافی کی بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک میں سب سے بڑھ کر الیکشن کی حامی ہے جس کے لئے اُنہوں نے رواں ماہ کے آخر میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔ تاہم ابھی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا۔

جب کہ نامور صحافی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے پوسٹنگ کا، کیوں کہ کچھ سینئر جنرلز ریٹائرڈ ہو رہے ہیں اس لئے ابھی نئی ٹرانسفر پوسٹنگ ہو گی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ اُن کی چڑیا کہتی ہے کہ جنرل فیض حمید کو ٹرانسفر کر دیا جائے اور اُن کی جگہ نیا کور کمانڈر پشاور تعینات ہو گا ۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ عمران خاں چاہتے ہیں کہ جنرل فیض حمید اُن کے لانگ مارچ کو مانیٹر کریں اور لانگ مارچ کے دوران اُن کی ہیلپ کریں لیکن لانگ مارچ سے قبل جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین چیئرمین واپڈا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے انہوں نے اپنی استعفیٰ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوایا تھا جو آج قبول کر لیا گیا ہے۔مزمل حسین کو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 2016میں تعینات کیا تھا جس کے بعد 2018میں عمران خان نے انہیں عہدے کام جاری رکھنے کا کہا تھا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت بننے اور شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر انہوں نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا کہ ابھی وجوہات نہیں بتا سکتا استعفیٰ قبول ہونے کے بعد وجوہات بتاوں گا اور اب شہباز شریف نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *