Breaking News

سماء سے نکالے جانے کے بعداینکر عمران خان نے نیا چینل جوائن کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ عمران ریاض خان نے کچھ عرصہ پہلے ہی سماء جوائن کیا تھا جس کو بعد ازاں پی ٹی آئی کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان نے خرید لیا۔ علیم خان کے چینل خریدنے کے بعد عمران ریاض کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔ سماء سے قبل عمران ریاض کچھ عرصہ جی این این میں بھی پروگرام کرتے رہے ہیں۔

اس سے بھی قبل وہ کئی سال تک ایکسپریس پر پروگرام کرتے رہے ہیں۔تاہم اب اینکر پرسن عمران ریاض خان نے دوبارہ ایکسپریس نیوز جوائن کر لیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا “تمام میڈیا اداروں کا شکریہ جنہوں نے سماء سے نکالے جانے کے بعد اپنے اپنے پلیٹ فارم پر پروگرام کرنے کی دعوت دی۔ ہمارے مؤقف کو جگہ دینا اس وقت آسان نہیں۔ خاصا غور کرنے کے بعد ہماری ٹیم نے 7 مین سٹریم چینلز میں سے ایکسپریس نیوز کا انتخاب کیا ہے۔ ” دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہو کر استعفوں کی تصدیق نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپیکر کے سامنے پیش ہو کر استعفوں کی تصدیق نہیں کی جائے گی، انہیں ایسے ہی استعفوں کو قبول کرنا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ارکان کو فرداً فرداً سپیکر کے سامنے پیش ہو کر استعفوں کی تصدیق کا کہا گیا تو دو درجن سے زائد ارکان اس سے انکار کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے عمران خان کو رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بعض ارکان استعفوں کی تصدیق کیلئے سپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.