Breaking News

’’عمران ایسی آواز بنتے جارہے ہیں جو ۔۔۔۔‘‘سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان درحقیقت اداروں کے اندر آنے والی اچانک تبدیلی سے پریشان ہیں کہ عدلیہ ان کے مخالف فیصلے کیوں دینے لگی، اسمبلی میں کیوں بغاوت ہوئی۔

اسٹیبلشمنٹ ان سے دوری کیوں اختیار کرگئی؟ سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ عمران خان جس راستے پر چل رہے ہیں اس پر اداروں سے ان کی یہ دوری انہیں سیاسی طور پر نقصان پہنچا رہی ہے، عمران خان کو چاہیے کہ وہ اسٹیبلمشنٹ کو ساتھ ملا کر چلیں جیسے وہ ماضی میں چلتے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ کسی ایک نے نہیں سارے اداروں نے چھوڑدیا جس سے عمران تنہا رہ گئے ہیں، اب عمران ایک ایسی آواز بنتے جارہے ہیں جس کی اداروں میں کوئی وقعت نہیں ہوتی، یہ ایک ایسی باغیانہ آواز بنتے جارہے ہیں جس کا اسٹیبلشمنٹ پر اثر نہیں ہوتا۔ خان صاحب کو چاہیے اپنے اس راستے کو تبدیل کریں اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کے ساتھ بنا کر چلیں۔سہیل وڑائچ نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ عمران خان کی خواہش بھی ہے کہ ان کی دوبارہ تمام اداروں سے صلح ہوجائے ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ان کی ملاقات بھی اسی ہی سوچ کے تحت کی گئی کہ وہ عدلیہ سے اپنے تعلقات کی بہتری چاہتے ہیں۔انتخابات سے متعلق سوال کے جواب میں سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ اس ساری صورتحال کا ایک ہی حل ہے وہ انتخابات ہیں، انہیں جلد از جلد ملک میں انتخابات کروانے چاہیے وہ 6 یا 8 مہینے ہوسکتے ہیں، انتخابات کیلئے الیکٹورل ریفارمز سے متعلق عملی اقدامات بھی نظر آنے چاہیے اور اس کیلئے عمران خان کو بھی دعوت دی جانی چاہیے۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.