Breaking News

تحریک انصاف نے 2 بڑی وکٹیں اُڑا کر رکھ دیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جیسے جیسے آئندہ الیکشن کا وقت اتا جا رہا ہے مخالفین کا خیال ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کے گراف میں کمی آرہی ہے لیکن اگر عملی طور پر دیکھا جائے تو تحریک انصاف کا گراف اوپر جاتا دکھائی دے رہا ہے۔ جسکی مثال حال ہی میں سامنے آئی ہے۔

کہ پی ٹی آئی نے سیاست کی 2 بڑی وکٹیں اُڑا کر رکھ دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں بڑی بڑی وکٹیں پی ٹی آئی کے حق میں گرنی شروع ہو گئیں۔ آزاد کشمیر میں عمران خان کے کھلاڑی بیرسٹر سلطان محمود چودری کی تباہ کن باؤلنگ میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، آزاد کشمیر کے سابق صدر و جموں ون سے دو مرتبہ کامیاب ہونے والے سابق وزیر محمد طاہر کھوکھر پی ٹی آئی میں شامل ہو کر کھلاڑی بن گئے۔ دوسری جانب سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ان کا لاہور میں گھر واپس مل گیا ہے، گھر میں صفائی ستھرائی کا کام شروع کردیا گیا ہے، سرکاری ملازمین نے گھر کی قیمتی اشیاء اور فرنیچر بھی واپس پہنچا دیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ان کا لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع گھرہجویری ہاؤس واپس مل گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسحاق ڈار کے ذاتی ملازم جعفر منصور کو بھی بلایا گیا اور ان سے کہا گیا کہ قیمتی اشیاء اور فرنیچر کی سیٹنگ اپنی مرضی سے کروا لیں، لیکن جعفر منصور نے کہا کہ وہ صرف لسٹ کے مطابق قیمتی اشیاء واپس لیں گے، ضلعی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال آپ اپنا سامان رکھ لیں بعد میں لسٹ بھی فراہم کردی جائے گی۔ تاہم اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پر صفائی ستھرائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.