Breaking News

پیٹرول 20روپے سستا۔۔ مشکل وقت میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ اس وقت حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کافی زیادہ سبسڈی دے رہی ہے جب کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے تاہم حکومت نے اس مشکل وقت میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرول 20روپے سستا،مشکل وقت میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔ حکومت کی جانب سے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ کم آمدن طبقے کیلئے سستے پیٹرول کی اسکیم شروع کیے جانے کا امکان ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق اسکیم آئندہ چند ہفتوں کے اندر شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) پمپس پر مارکیٹ سے 20 روپے لیٹر تک سستا پیٹرول دستیاب ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ موٹر سائیکل نمبر اور شناختی کارڈایس ایم ایس کرنے پرکوڈ ملے گا جبکہ فنڈز مختص ہوتے ہی اسکیم شروع کردی جائے۔ دوسری جانب اینکر پرسن عمران ریاض خان نے دوبارہ ایکسپریس نیوز جوائن کرلیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا “تمام میڈیا اداروں کا شکریہ جنہوں نے سماء سے نکالے جانے کے بعد اپنے اپنے پلیٹ فارم پر پروگرام کرنے کی دعوت دی۔ ہمارے مؤقف کو جگہ دینا اس وقت آسان نہیں۔ خاصا غور کرنے کے بعد ہماری ٹیم نے 7 مین سٹریم چینلز میں سے ایکسپریس نیوز کا انتخاب کیا ہے۔ ” خیال رہے کہ عمران ریاض خان نے کچھ عرصہ پہلے ہی سماء جوائن کیا تھا جس کو بعد ازاں پی ٹی آئی کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان نے خرید لیا۔ علیم خان کے چینل خریدنے کے بعد عمران ریاض کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔ سماء سے قبل عمران ریاض کچھ عرصہ جی این این میںبھی پروگرام کرتے رہے ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *