Breaking News

انتخابات کیلئے تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے کا نیاطریقہ سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی رکنیت اور انتخابی ٹکٹ و دیگر مقاصد کے لیے ایک ایپلی کیشن متعارف کرا دی۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ابتدائی طور پر اس ایپلی کیشن کا ’بیٹا ‘ ورژن ٹیسٹ کے لیے مخصوص لوگوں کو دیا گیا تھا۔

جس کی کامیابی کے بعد اب ایپلی کیشن عام شہریوں کے لیے مہیا کر دی گئی ہے۔  رپورٹ کے مطابق اس ایپلی کیشن کا نام ’پی ٹی آئی رابطہ‘ (پی ٹی آئی رابطہ) رکھا گیا ہے جو گوگل پلے سٹور سے ڈاﺅن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے نہ صرف شہری تحریک انصاف کی رکنیت حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آئندہ انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس ایپلی کیشن کا مقصد ماضی میں انتخابی ٹکٹس کے حوالے سے ہونے والی غلطیوں سے بچنا ہے۔  دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اگلے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر عمران خان اپنی ذاتی مرضی کرنا چاہتے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ ایسا ہو کہ ان کے سیاسی مفادات اور حکمرانی کے تسلسل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہناتھا کہ یہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے کہ فوج کے بھیجے ناموں میں سے کسی کو منتخب کر لے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 2013 اور پھر 2016 میں دو آرمی چیفس کی تعیناتی ہوئی۔ اور اس وقت کے وزیر اعظم نے میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کیے اور فوج کی جانب سے ریکمنڈیشن کا مکمل احترام کیا۔نواز شریف، جنرل راحیل شریف کو نہیں جانتے تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعیناتی کے وقت انھیں وزیراعظم اس لیے جانتے تھے کہ وہ راولپنڈی کور کمانڈ کر رہے تھے۔ مگر دونوں مرتبہ ادارے کی تجویز کا احترام کیا گیا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *