Breaking News

“عمران حکومت ختم کرنے والے شہباز زرداری حکومت کے معمارآگاہ ہوں کہ۔۔۔” کامران خان نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت اور مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا جب کہ  زرمبادلہ کے ذخائر اور سٹاک مارکیٹ  انڈیکس میں ڈرامائی کمی، شرحِ سود میں  خطرناک اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کے پاس صرف پانچ ہفتوں کی درآمدات کا زرِ مبادلہ رہ گیا ہے۔

مختلف فورمز سے موجودہ حکومت کو ملنے والی ہری جھنڈیاں  تباہ کن پرفارمنس کی مثالیں ہیں۔ اپنے ٹویٹ مین کامران خان نے کہا “عمران خان حکومت کو  کسی قیمت پر مدت پوری نہ کرنے دینے کے منصوبہ ساز  آگاہ ہوں کہ ان کی شہباز حکومت قوم کی قسمت فیصلے کرنے برٹش ایئرویز کی پروازوں سے لندن پہنچ چکی ہے،  پیچھے وطن عزیز میں آج  پاکستان سٹاک ایکسچینج  انڈیکس مزید ڈیڑھ فیصد کم ،  ڈالر اوپن مارکیٹ میں 194 کا ہو گیا،  صرف پانچ  ہفتوں کی  امپورٹ کے زرمبادلہ ذخائر بچے ہیں۔” انہوں نے کہا مزید کہا کہ  شہباز زرداری حکومت کے معمارآگاہ ہوں کہ ان کی تشکیل کردہ حکومت کے پہلے ماہ میں معاشی تباہی میں تیزی آئی ہے، کامران خان کا کہنا تھ اکہ سعودی عرب،  چین، متحدہ عرب امارات اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ہری جھنڈیاں تباہ کن پرفارمنس کی مثالیں ہیں۔ دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں 52 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز  امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 52 پیسے کی کمی ہوئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر  ڈالر کی قیمت 77 روپے 17 پیسے تھی جو کاروبار کے اختتام تک 52 پیسے  بڑھ  کر 77 روپے 42 پیسے ہوگئی جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی بھارتی روپے کی قدر میں 55 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *