Breaking News

لاہور سے بڑی خبر!!!شہباز گل کے بعد ایک اور پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو حادثہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گاڑی کو بھی حادثہ پیش آیا تھا۔ حادثے میں شہباز گل شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔بعد ازاں شہباز گل کی گاڑی کو موٹر وے پر مبینہ ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت کرلی گئی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے شہبازگل کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق ٹکر لگنے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور رکنے کے بجائے فرار ہوگیا، گاڑی کے مالک کی بھی شناخت کرلی ہے۔ موٹر وے پولیس حکام کے مطابق متعلقہ شخص تک جلد پہنچ جائیں گے، موٹروے کے افسران پرمشتمل ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔ادھر وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شہباز گل کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثیکی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔وزیراعظم نے شہباز گل اور ان کے ساتھیوں کے زخمیوں ہونے پر اظہار ہمدردی اور افسوس کرتے ہوئے شہبازگل اور دیگر زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی۔ جب کہ اب صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کی گاڑی کینال روڈ پر حادثے کا شکار ہو گئی۔این اے 135 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے پی ٹی آئی رہنما ملک کرامت کھوکھر کی گاڑی کو حادثہ نیو کیمپس کے قریب کینال روڈ پر پیش آیا۔رپورٹس کے مطابق سفید رنگ کی بغیر نمبر گاڑی نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر ماری۔حادثے کے باعث گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے ڈرائیور اور سوار محفوظ رہے۔ڈرائیور کے مطابق 15 پر کال کے باجود پولیس موقع پر نہ پہنچی۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.