Breaking News

صدر کا استعفیٰ دینے سے انکار، اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ قبول کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپکسے نے ملک کے معاشی بحران پر استعفیٰ دینے کے مطالبات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنے زیادہ تر انتظامی اختیارات ترک کردیں گے۔ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ سے جاری احتجاجی مہم کے آغاز کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا۔

کہ وہ آنے والے دنوں میں متحدہ حکومت کا اعلان کریں گے۔ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر میں انہوں نے کہا کہ ’میں ایک ایسے وزیر اعظم کا نام دوں گا جو پارلیمنٹ میں اکثریت اور عوام کا اعتماد حاصل کرے گا‘۔انہوں نے اپنے بڑے بھائی مہندا راجاپکسے کے استعفے کے بعد سری لنکا کے نئے وزیر اعظم کا نام نہیں بتایا، مہندا راجاپکسے نے نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ گوٹابایا راجاپکسے نے 2019 کے انتخابات کے فوراً بعد اپنی جمہوری اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’میں پارلیمنٹ کو مزید اختیارات دینے اور آئین میں 19ویں ترمیم کے اہم نکات کو فعال کرنے کے لیے کام کروں گا‘۔ملک کے بدترین معاشی بحران میں کردار کے سبب ان کے خاندان کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے امکان کے پیش نظر سیکریٹری دفاع نے کہا کہ مہندا راجاپکسے کو ان کی حفاظت کے لیے نیول بیس منتقل کر دیا گیا ہے۔ صدر گوٹابایا راجاپکسے کی جانب سے ترمیم کو بحال کرنے کا عزم انہیں عوامی خدمت، پولیس، الیکشن آفس اور عدلیہ میں سینئر تعیناتیوں کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت سے محروم کر دے گا۔ درآمدات کی ادائیگی کے لیے زرمبادلہ ختم ہونے کے بعد سری لنکا مہینوں کے طویل بلیک آؤٹ اور خوراک، ایندھن اور دیگر اہم اشیا کی قلت کا شکار ہے۔ ملک کے مرکزی بینک کے سربراہ نے متنبہ کیا کہ فوری طور پر نئی حکومت کا تقرر کیے جانے تک ملک کی معیشت منہدم ہو جائے گی۔

About Admin

Check Also

مو ت سامنے دیکھ کرچاروں مجر ما ن کی آخری خواہش سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ز یا د تی کیس کے مجرمان 32 سالہ مکیش کمار، 26 …

Leave a Reply

Your email address will not be published.