Breaking News

محکمہ موسمیات نے 16 مئی سے 18 مئی تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے ٹھنڈی ٹھار خوش خبری۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے 16 مئی سے 18 مئی تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔بارش برسانے والا سسٹم اتوار کی رات سے منگل تک خوب برسے گا۔وسطی پنجاب، کے پی کے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہیں۔

میدانی علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ گرد آلود ہواؤں اور تیز آندھی کا بھی امکان ہے۔بارشوں سے پنجاب اور کے پی کے میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔ عوام کو گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی کٹائی کے لیے محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق پیشن گوئی کو مدِ نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔زرعی ترجمان نے کہاکہ فصل کی بروقت سنبھال کیلئے کٹائی اور گہائی سے پہلے مزدوروں ،تھریشر،ٹریکٹر،ترپال یا پلاسٹک شیٹ اور کمبائن ہارویسٹر کا انتظام کر لیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اگر کمبائن ہارویسٹر سے برداشت کرنی ہو تو توڑی یا بھوسہ کی سنبھال کیلئے ویٹ سٹرا چاپر مشین کا استعمال کریں۔ کاشتکار بارش ہونے کی صورت میں کٹائی روک دیں۔گندم کے کھیتوں میں بارش کے پانی کے اخراج کیلئے فوری بندوبست کریں اور کٹائی موسم کے بہتر ہونے پر دوبارہ شروع کریں۔کٹائی کے بعد بھریاں قدرے چھوٹی باندھیں اور سٹوں کا رخ ایک ہی طرف رکھیں۔ کاشتکار اگلے سال کے بیج کیلئے بیماریوں سے پاک فصل کا انتخاب کریں اور فصل کو برداشت سے پہلے جڑی بوٹیوں،کانگیاری اور غیر اقسام کے پودوں سے پاک کرلیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا تھا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر نے مون سون بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے سے متعلق قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *