Breaking News

’اسٹیبلشمنٹ سے پیغامات آرہے ہیں لیکن میں نے ان کے نمبر بلاک کردئیے ‘ عمران خان کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آ باد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں کے نمبر بلاک کرنے کی تصدیق کر دی ۔ مردان جلسے میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے پیغامات آ رہے ہیں۔

لیکن میں کسی سے بات نہیں کر رہا ،میں نے ان لوگوں کے نمبر بلاک کردئیے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا تب تک کسی سے بات نہیں کروں گا ۔ مردان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی مستقبل کا فیصلہ لندن میں بیٹھا چوروں کا ٹولہ نہیں، پاکستانی قوم کرے گی، حقیقی آزادی کا وقت آگیا، سیاست نہیں کر رہا، انقلاب کیلئے اسلام آباد بلا رہا ہوں، قوم بھرپور ساتھ دے، جو سازش روک سکتے تھے ان کو بتایا تھا معاشی بحالی دم توڑ جائے گی، افسوس پھر بھی کچھ نہیں کیا گیا۔ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو لایا گیا، اس سے بہتر تھا پاکستان پرایٹم بم گرا دیتے، جو کرمنلز لائے گئے، انہوں نے ہر ادارہ اور جوڈیشل سسٹم تباہ کردیا، کون سا حکومتی آفیشل ان مجرموں کےکیسزکی تحقیقات کرے گا؟  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  ’نیوٹرلز‘ کوبتایا تھا معیشت مشکل سے مستحکم ہوئی ہے، شوکت ترین نے بھی ان کوسمجھایا سیاسی عدم استحکام معیشت کیلئے نقصان دہ ہے، جو اس سازش کا حصہ بنے، ان سے سوال کرتا ہوں، کیا سازش کا حصہ بننے والوں کو پاکستان کی فکر نہیں تھی؟ پاکستان سازش میں شریک لوگوں کی ترجیحات میں نہیں تھا؟

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *