Breaking News

ایکشن کا ری ایکشن،پی ٹی آئی نے احتجاجاً سیالکوٹ شہر بند کرنے کی اپیل کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے جلسے کی اجازت نہ دینے پر آج سیالکوٹ‌ شہر بند کرنے کی کال دے دی، پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے آج سیالکوٹ شہر بند کرنے کی کال دے دی اور کارکنان کو رات جلسہ گاہ میں رہنےکی ہدایت کر دی، عثمان ڈار کا کہنا ہے۔

کہ معلوم ہوا ہے انتظامیہ جلسہ گاہ میں انتظامات کودرہم برہم کرناچاہتی ہے، پُر امن جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے. انہوں نے کہا کہ 10 روز قبل دی گئی درخواست پرآخری روزانکارکافیصلہ سنایاگیا،دوسری طرف) پولیس نے سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بلا اجازت سی ٹی آئی گراونڈ میں جلسے کے انتظامات کرنے پر کریک ڈاون کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے جلسہ گاہ سے رہنما تحریک انصاف علی اسجد ملہی اور سابق ڈی جی اینٹی کرپشن اسلم گھمن کو بھی حراست میں لے لیا۔جلسہ گاہ سے سامان ہٹائے جانے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔تحریک انصاف کے کارکنوں کے منتشر ہونے کے بعد کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان کو ہٹایا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سی ٹی آئی گراونڈ میں جلسے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی تھی لیکن اس کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراونڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری تھیں۔ ہم انہیں جلسے کے لیے متبادل جگہ دینے کے لیے تیار ہیں۔سی ٹی آئی گراونڈ میں جلسے کی کال پر مسیحی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے ،مسیحی کمیونٹی نے ہائیکورٹ میں سی ٹی آئی گراونڈ میں جلسے کیخلاف درخواست دی تھی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *