Breaking News

ن لیگ نے گیم ڈال دی : اگلے 48 گھنٹوں میں کیا ہونیوالا ہے ؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کا لندن میں اکٹھ۔۔۔۔لندن میں تیسرے اور آخری اجلاس میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان اور ملک احمد خان نے شرکت کی۔جس میں ملکی معیشیت بارے خصوصی ڈسکس کیا گیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران نے چار سالہ دور اقتدار میں بدعنوانی کی محفل کی صدارت کی۔لندن میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اڑتالیس گھنٹوں میں معیشت سے متعلق بڑا فیصلہ آئے گا وزیراعظم تمام اسٹیک ہولڈرز اور اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں بدعنوانی کی محفل کی صدارت کی اور پاکستان کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا جسے اتحادی جماعتوں کے اتفاق رائے سے درست کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ایم ایل این رہنماء کا کہنا تھا کہ موجودہ غیر مستحکم صورتحال میں استحکام لانے کی کوشش میں معیشت سے متعلق اہم فیصلے کا اعلان کرنے سے قبل اہم اتحادی پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 48 گھنٹوں میں اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اجلاس میں پوری توجہ معیشت پر مرکوز تھی جیسا کہ عمران خان نے ریاستی سرپرستی میں پاکستان کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔خواجہ آصف نے قبل از وقت انتخابات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مخلوط حکومت پر قبل از وقت انتخابات کے لیے کوئی دباؤ نہیں۔ ہم عمران خان کی طرف سے پیدا کی گئی تباہی اور زہر کو روکنے کے لیے مارکیٹ میں استحکام لانے کے لیے کنفیوژن ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.