Breaking News

آج بھی پاکستان کی مقبول ترین جماعت کونسی ہے ؟ تازہ ترین سروے میں پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سُنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سروے کسی بھی حکومت یا سیاسی جماعت کی عوام میں مقبولیت کا گراف جانچنے کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں اسی وجہ سے سروے کمپنیاں ملکی سیاسی جماعتوں کا گراف جاننے کے لئے سروے عمل میں لاتی ہیں تاکہ عوام کو سیاسی جماعتوں کی موجودہ پوزیشن سے آگاہ کیا جا سکے۔

ایک خبر کے مطابق نجی سروے کمپنی آر پی پول کے تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت حکمراں جماعت تحریک انصاف سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے ۔پول کے مطابق اگر آج الیکشن ہوں تو ن لیگ کو 106، تحریک انصاف کو 72، پیپلزپارٹی کو 53، مولانا فضل الرحمان کی جماعت کو 13 اور ایم کیوایم کو 10 سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔لوگوں کے رجحان سے متعلق پول کے نتائج کے مطابق ن لیگ کی مقبولیت کی شرح 30.8 فیصد، تحریک انصاف کی 29 فیصد جبکہ پیپلزپارٹی کی 14.7 فیصد ہے۔سروے کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جو 42 فیصد تک رہ گئی ہے۔واضح رہے کہ آر پی پول نامی کمپنی نے 2018 کے الیکشن سے پہلے بھی سروے کروایا تھا جسکے مطابق تحریک انصاف لیڈ کررہی تھی اور جب الیکشن کے نتائج ہوئے تو الیکشن نتائج اور آر پی پول کے نتائج میں زیادہ فرق نہیں تھا ۔ دوسری جانب سابق وفاقی وزراء پرویز خٹک اور نورالحق قادری نے منسٹرانکلیو میں سرکاری رہائشگاہ خالی کرنے سے انکار کردیا ، قواعدوضوابط کے تحت سابق وزیرکوکابینہ ختم ہونے کے 15دن میں گھر خالی کرنا ہوتا ہے، لیکن سابق وزیر نے ایک ماہ بعد بھی گھر خالی نہیں کیا، مکان نمبر 28 موجودہ وزیرعبدالواسع کو الاٹ ہوا ہے۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.