Breaking News

چوہدری پرویز الٰہی کا بڑا سیاسی کھڑاک ۔۔۔نامور اور اہم ترین رہنما کی ق لیگ میں شمولیت، (ن)لیگ کو دن میں تارے نظر آنے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل مسلم لیگ ق بہت وکٹیں گرا رہی ہے چند یوم قبل بھی بہت سے اہم رہنما جن کا تعلق مختلف سیاسی  جماعتوں سے تھا اُنہوں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی تھی تاہم اب مسلم لیگ ق نے ن لیگ کے دوبار قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے امیدوار کی بڑی وکٹ گرا دی ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی کو بڑی کامیابی مل گئی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے گجرات سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر اور اہم ترین رہنما چوہدری تنویر احمد گوندل ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گجرات میں سے مسلم لیگ ق کو بڑی کامیابی ملی ہے اور دو مرتبہ چودھری پرویز الہی کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کےمقابلےمیں الیکشن لڑنےوالے اہم رہنما چوہدری تنویر احمد گوندل اپنے بھائی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری بشیر احمد گوندل سینکڑوں ساتھیوں سمیت چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےمسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے ہیں ۔منعقدہ تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے اور بھی سیاسی لیڈر رابطے میں ہیں، سیاسی جوڑ توڑ میں مزید سرپرائز دیں گے،بلدیاتی انتخاب میں نئے ساتھیوں کو اہم عہدوں ہر لائیں گے۔چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ مسلم لیگ ق عوامی مسائل حل کرنے کی سیاست کرتی ہے، بلدیاتی میدان میں پارٹی بھرپور انداز سے اترے گی، الزام تراشی نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ہم نہیں ہمارے کام بولتے ہیں، ق لیگ کا دور حکومت خدمت کا دور تھا۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.