Breaking News

اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ لوگ ذمہ دار ہونگے ۔۔۔عمران خان نے نام ریکارڈ کروا دیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان میں لاکھوں لوگ قربان ہوئے، اپنی قوم سے وہی قربانی مانگ رہا ہوں۔ سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سازش کا مجھے پہلے پتہ تھا، چند دن پہلے پورا علم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کی تاریخ ہے کہ کبھی طاقت ور کو قانون کے نیچے نہیں لایا جاتا، کبھی طاقت ور کا احتساب نہیں ہوتا، ہمیشہ طاقت ور بچ جاتا ہے اور جو بھی جرم ہوتا ہے، کسی اور کے نام لگ جاتا ہے، ویڈیو ریکارڈ کر کے اس لیے محفوظ رکھی ہے کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ اس باری، اس ملک کا انصاف کا نظام، اس ملک کی تاریخ ہے کہ کبھی انہوں نے طاقت ور مجرم کو نہیں پکڑا، اس لیے لیاقت علی خان کے زمانے سے اب تک کوئی طاقت ور مجرم نہیں پکڑا گیا، اس لیے چاہتا ہوں قوم کے سامنے سب کی شکلیں آئیں کہ کون کون غداری کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ساڑھے تین سال میں پوری کوشش کی کہ جو30 سال سے ملک کو لوٹ رہے تھے ان کو سزا ہو، ان کے خلاف کارروائی ہو لیکن جو جو اس ملک کے طاقت ور عہدوں پر بیٹھے تھے جنہوں نے انصاف کرنا تھا وہ بدعنوانی کو بُرا نہیں سمجھتے تھے،ملک کے اندر اور باہر میری جان لینے کی سازش ہو رہی ہے،ذمہ داروں کے نام ریکارڈ کرا دیئے، ویڈیو محفوظ جگہ پر، مجھے کچھ ہوا تو قوم کے سامنے آئیگی ،سب کو پتہ چل جائیگا سازش میں باہر اور اندر سےکون کون ملوث تھا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *