Breaking News

اب بھی کہو کہ تحریک انصاف کا گراف نیچے جا رہا ہے۔۔۔ رات گئےکپتان نے اپنی دو بڑی مخالف سیاسی جماعتوں کا صفایا کر دیا، دبنگ رہنما تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جب ملک میں تحریک انصاف کی حکومت  ہوتے ہوئے مہنگائی کی شرح بڑھی تھی تو سیاسی مخالفین نے کہنا شروع کر دیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا گراف نیچے جانا شروع ہو گیا ہے اور تحریک انصاف عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکی ہے مگر سیاسی رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت سے یہ باتیں دم توڑ گئی ہیں۔

کل کوہاٹ کے عوامی نیشنل پارٹی اورجمعیت علمائے اسلام سے متعدد افراد مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک صابر صدیق کی قیادت میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو مشیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے پی ٹی آئی کی ٹوپیاں پہنائیں اورانہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ ضیاء اللہ بنگش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیگر پارٹیوں سے لوگوں کامستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے مطمئن ہیں اوروہ اسی پارٹی کو خالصتاً عوام کی پارٹی سمجھ کرجوق درجوق شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت عوام کی امنگوں پرپورا اترنے کی بھرپوکوشش کررہی ہے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھرپور وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سے ریاض حسرت،جے یو آئی سے مون حنان، اے این پی سے یعقوب ویلیم اورسمسون روشن پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ دوسری جانب  پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے جانے کے بعد معاشی صورت ھال ابتر ہو چکی ہے، یہ وہی نواز شریف ہیں جو یہاں مرے جا رہے تھے اور وہاں یہ لوگ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن اور فاروق ایچ نائیک نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ نیب نے عجیب ریفرنس فائل کیا ہے جس میں سارے بزنس مین ہیں۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.