Breaking News

پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا!!! سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کو بڑا دھچکا۔۔۔۔ آئین کے ارٹیکل 63 اے کا کیس سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت ہے جس میں کافی دیر سے سماعت ہو رہی ہے تاہم سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کے دوران جسَٹس اعجازالحسن نے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودری کو بطور وکیل بات کرنے سے روک دیا۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ پہلے درخواست کو نمبر لگنے دیں بعد میں نوٹس جاری کرنے کے معاملے کو دیکھا جائے گا-جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ کیا حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست میں کوئی ترمیم کی گئی ہے۔ کیا ترمیمی درخواست میں گراونڈز اور استدعا میں بھی کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔وکیل پی ٹی آئی ایڈوکیٹ فیصل چودھری نے کہا کہ ترمیمی درخواست میں صرف فریقین کو تبدیل کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو نوٹس کر دیں۔ الیکشن کمیشن آرٹیکل 51 کے تحت نئی حلقہ بندیاں شروع کر چکا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے عمل کا آغاز ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے۔ پہلے درخواست کو نمبر تو لگ لینے دیں۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 2ہفتوں کے لیے ملتوی کردی-دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ 31 مئی تک ڈالر 200 روپے کا ہو جائے گا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی ہے اور 31 مئی تک ڈالر 200 روپے کا ہو جائے گا۔ مہنگائی بڑھ جائے گی اور ہمارا ملبہ بھی ان پر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے گھیر کر آپ کو فیصل آباد کے گھنٹہ گھر میں مارا ہے اور آصف زرداری نے آپ کے ساتھ وہ کیا ہے کہ نہ آپ ادھر کے رہے نہ ادھر کے۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.