Breaking News

پاکستان کے ایسے سیاستدان نے (ق) لیگ میں شمولیت اختیار کر لی کہ چوہدری برادران خوشی سے نہال ہوگئے، ووٹ بینک میں کروڑوں کا اضافہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لگتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو خطرہ پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ ن سے نہیں بلکہ مسلم لیگ ق سے ہے مسلم لیگ ق نے سیاسی پچ پر مزید بڑی کامیابیاں حاصل کر لیں۔ جس کی وجہ سے ملکی سیاست میں بڑا بونچال آگیا ہے ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈر سمیت اہم رہنما مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے ہیں۔

جھنگ سے ٹکٹ ہولڈر محمد آزاد اور ہمایوں ناصر شیخ مسلم لیگ ق میں شامل، سیالکوٹ سے رانا فیاض احمد اور شہباز احمد بھی مسلم لیگ ق میں شامل ہوئے۔ مسلم لیگ ق میں شامل ہونے والوں نے چودھری برادران کی قیادت سے اعتماد کا اظہار کیا۔ ق لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا سے ملاقات میں ن لیگی ٹکٹ ہولڈرز نے شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ق لیگ کے دروازے سب کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔ نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کریں گے۔ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس بھٹی نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ چوہدری لیاقت عباس بھٹی نے کہا کہ وہ پہلے بھی مسلم لیگ ق میں رہ چکے ہیں۔لیکن گذشتہ چند برسوں کے دوران وہ بعض ذاتی مجبوریوںکے باعث ق لیگ سے دورچلے گئے۔ جس کا انہیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ احساس ہوا تو وہ اب دوبارہ ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شامل ہورہے ہیں۔ چوہدری لیاقت عباس بھٹی نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ق کو ضلع بھر میں مضبوط بنائیں گے۔ اوراسکی یونین کونسل سے لیکر ضلعی سطح تک تنظیم نو کریں گے۔ انہوں نے چوہدری پرویز الہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جتنی ترقی پرویز الہی کے دور میں ہوئی ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *