Breaking News

اگلے ہفتے تیل کی قیمت میں اضافہ یا قومی اسمبلی تحلیل اور نئے الیکشن کا اعلان ہوگا،غیر جانبدار اہم ترین شخصیت نے صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اگلے ہفتے تیل کی قیمت میں اضافہ یا قومی اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ متوقع ہے اور مسلم لیگ (ن) کے آپشنز میں معیشت، انتخابات پر فیصلہ کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کرنا شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق اگلا ہفتہ انتہائی اہم ہے جیسا کہ وزیر اعظم شہباز شریف یا تو ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا سخت فیصلہ لیں گے۔

یا ایک ہفتے کے اندر قومی اسمبلی کو تحلیل کر دیں گے۔ سینئر صحافی انصار عباسی کہتے ہیں کہ ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ معیشت اور نئے انتخابات کے بارے میں متفقہ فیصلے کے لیے ممکنہ طور پر قومی سلامتی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کرنے پر غور کے درمیان دونوں آپشنز اب بھی کھلے ہیں۔ ن لیگ نے لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے تین روزہ تفصیلی مشاورت کے بعد ابھی تک اپنے فیصلے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ملک کی معاشی حالت تشویشناک ہے اور ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے بڑے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں کی ن لیگ کی قیادت والی مخلوط حکومت کے لیے بہت زیادہ سیاسی قیمت ہوگی جس کے اگست 2023 تک جاری رہنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے جیسا کہ جن آپشنز پر بہت زیادہ بحث کی جارہی ہے وہ اس سال اکتوبر میں انتخابات ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ تین سے چھ ماہ حکومت میں رہنا بالخصوص ن لیگ کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا جیسا کہ تیل کی سبسڈی واپس لینے سمیت سخت اور غیر مقبول فیصلے لینے سے کوئی بچ نہیں سکتا جس سے قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گا۔ لندن مذاکرات میں بحث کی گئی کہ یا تو ن لیگ کو اب حکومت چھوڑنی ہوگی یا پوری مدت (اگست 2023 تک) مکمل کرنا ہوگی جو صرف اسی صورت ممکن ہے جب حکومت مشکل فیصلے کرے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *