Breaking News

عمران خان کی مخالفت کرکے بڑی غلطی ہو گئی ،منحرف رکن قومی اسمبلی رو پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ چند یوم قبل الیکشن کمیشن کے ممبران نے پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین کے خلاف دائر ریفرنس پر فیصلہ اتفاق رائے سے دیتے ہوئے خارج کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم خان کے وکیل گوہر خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی شوکاز نوٹس کے جواب میں کہا تھا۔

نہ پی ٹی آئی چھوڑی ہے اور نہ ہی پارلیمانی پارٹی، بعد میں پارٹی نے کہا کہ عدم اعتماد پر ووٹ نہیں دینا جو ثابت کرتا ہے کہ پارٹی نے تسلیم کیا نور عالم ان کا رکن ہے۔ وکیل گوہر خان نے مزید کہا کہ نور عالم نے تین اپریل کو اجلاس میں شرکت کی، پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اجلاس میں شرکت کریں، پارٹی نے دوبارہ کوئی ہدایت نہیں کی کہ آپ اجلاس میں شرکت نہ کریں، نور عالم نے کسی اور پارلیمانی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ ممبر الیکشن کمیشن نے پوچھا کہ کیا نور عالم خان نے تحریک عدم اعتماد کے دن ووٹ کاسٹ کیا؟ جس پر ان کے وکیل نے کہا کہ نور عالم خان نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ نور عالم خان ابھی بھی پی ٹی آئی کے رکن ہیں، سپریم کورٹ فیصلہ دے چکا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فل کورٹ نااہلی ریفرنسز کا فیصلہ سنا سکتا ہے۔ تاہم آج رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی مخالفت کر کے مجھ سے بڑی غلطی اور بھول ہو گئی ہے، اس کے بعد سے سب میری ایسی کی تیسی کر رہے ہیں۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں روتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ اور سابق بیویوں سمیت پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگی۔ عامر لیاقت کی جانب سے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں نے اس حیاتِ شکستہ میں جس کا دل دُکھایا ہے، پاکستان سے جانے سے قبل ان سب سے معافی مانگتا ہوں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *