Breaking News

ان کی شادی نہیں چلے گی کیونکہ عمر کم ہیں۔۔ 18 سال کی عمر میں شادی کرنے والا جوڑے اسد اور نمرہ کی زندگی 2 سال بعد کیسی گزر رہی ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شادی تو سب ہی کرتے ہیں لیکن ایسی شادی جو شہرت کی وجہ بن جائے اور راتوں رات آپ کو سیلیبرٹی بنا دے ایسا چند خوش نصیبوں کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔ اسد اور نمرہ بھی ایسا ہی خوش قسمت جوڑا ہے۔ تو آئیے ان کی شادی کے دو سال بعد جانتے ہیں کہ ان کی ازدواجی زندگی کیسی گزر رہی ہے۔

دوستوں کی طرح رہتے ہیں
18 سال کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اس جوڑے سے “ڈیلی پاکستان“ کے یاسر شامی نے انٹرویو لیا اور پوچھا کہ ان کی شادی شدہ زندگی کیسی گزر رہی ہے تو اسد کا کہنا تھا کہ زندگی ان کی امیدوں سے بھی زیادہ اچھی گزر رہی ہے کیونکہ وہ دونوں دوستوں کی طرح رہتے ہیں۔

والد نے ایک کروڑ روپے دیے
اسد کہتے ہیں ان کے والد نے انھیں شادی کے بعد ایک کروڑ روپے دیے جس سے انھوں نے اور نمرہ نے اپنا ایک ایک برانڈ لانچ کیا ہے اور فی الحال ان کی ساری توجہ اپنے کیرئیر پر ہے۔ ساتھ ساتھ انھوں نے میٹرک کے امتحان بھی دیے ہیں جبکہ نمرہ کالج کوخیر باد کہہ چکی ہیں۔

ساس کہتی ہیں میری بیٹی کوئی کام نہیں کرے گی
نمرہ کی کم عمری کی شادی کی وجہ سے لوگوں کا خیال تھا کہ وہ سسرال میں گزارا نہیں کرسکیں گی لیکن اس حوالے سے بات کرتے ہوئے نمرہ کا کہنا تھا کہ وہ دیر سے سو کر اٹھتی ہیں۔ گھر کے کام زیادہ تر ماسیاں کرتی ہیں اور کھانا ان کی ساس پکاتی ہیں۔ نمرہ کہتی ہیں “میری ساس بہت اچھی ہیں وہ مجھے کچن میں کام نہیں کرنے دیتیں اور کہتی ہیں میری بیٹی کوئی کام نہیں کرے گی“

جلدی شادی کرنے کا فائدہ
نمرہ اور اسد دونوں کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہئیے اگر ان کے بچے شادی کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کروادیں کیونکہ اس سے انسان بہت سی برائیوں سے بچ جاتا ہے اور حلال راستے پر چلتا ہے۔

About Admin

Check Also

خوفناک زلزلے کے 16 سال مکمل ہو گے اور حدیقہ کیانی کا بیٹا بھی 16 سال کا ہوگیا۔ صرف 2 دن کا تھا جب ماں باپ اس سانحے میں جان دھو بیٹھے جب بچہ اٹھایا تو وہ رو رہا تھا ان کی بانہوں میں آتے ہی ۔۔۔۔۔

آج سے پندرہ سال پہلے ، حدیقہ کیانی نے زلزلے سے یتیم بچے کو گود …

Leave a Reply

Your email address will not be published.