Breaking News

وزیراعظم کے لندن جانے پر دیگر اتحادی جماعتیں کیا سوچ رہی ہیں؟اعتزاز احسن کھل کر بول پڑے

اسلام آباد(نیوز دیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتراز احسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے پنجاب میں کوئی عہدہ نہیں مانگا انہوں نے یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ جب وزیر داخلہ اور وزیر قانون سمیت تمام وزراتیں (ن)لیگ کے پاس ہیں تو فیصلے بھی انہوں نے کرنے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کے لندن جانے پر دیگر اتحادیوں جماعتوں کو تحفظات ہیں۔ایک انٹر ویومیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہیے تھا کہ لندن جانے سے قبل اتحادیوں کو اعتماد میں لیتے،وزیراعظم لندن میں سیمی کابینہ کے ساتھ فیصلے کررہے ہیں۔وزیراعظم لندن سے واپس آ کر ہمیں فیصلوں سے متعلق آگاہ کر دیں گے۔انہوں نے یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ جب وزیر داخلہ اور وزیر قانون سمیت تمام وزراتیں (ن)لیگ کے پاس ہیں تو فیصلے بھی انہوں نے کرنے ہیں۔دوسری جانب شہبازحکومت کی ایک ماہ کے دوران کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور مارکیٹ سے تقریباً4 ارب ڈالرز نکل گئے۔تفصیلات کے مطابق حکومت میں آنے سے پہلے بڑے دعوے کرنے والی ن لیگ کی مایوس کن معاشی کارکردگی رہی۔ بارہ اپریل کو اقتدار میں آنے والی شہباز حکومت نے ایک ماہ میں ہی معیشت کو بٹھا دیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ڈالر 189روپے پر لانے کا دعویٰ کیا تاہم وہ غلط ثابت ہوا۔جب شہبازحکومت آئی توڈالر182کا تھا، جو تیرہ مئی کو192 روپے ترپن پیسے پر تھا اور اور آج195 روپے سے تجاوز کرگیا، یعنی ایک مہینے میں ڈالر 13 روپےمہنگا ہوا۔اسی طرح ایک ماہ میں اسٹاک مارکیٹ تقریبا چار ہزار پوائنٹس گرگئی، شہبازحکومت آئی تو پاکستان اسٹاک مارکیٹ 46 ہزار407 پوائنٹس پر تھی اور ایک ماہ میں پاکستان اسٹاک مسلسل مندی کا شکار رہ کر 3ہزار596پوائنٹس گری۔12اپریل کو مارکیٹ کیپٹل 41.9 ارب ڈال رتھا جو گر کر 37.8ارب ڈالرزرہ گیا ۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.