Breaking News

عمران خاں نے اپنے منحرف ہونے والے رکن قومی اسمبلی کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے دبنگ ٹائیگر کو میدان میں اُتار دیا ، ہر طرف تہلکہ مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں 342 کے ایوان میں پاکستان تحریک انصاف 155 سیٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی تاہم حکومت بنانے کیلئے 342 کے ایوان میں 172نشستیں درکار تھیں یوں پاکستان تحریک انصاف کو حکومت بنانے کیلئے درکار 17 سیٹوں کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کی7، مسلم لیگ ق کی 5 اور بلوچستا ن عوامی پارٹی کی 5 نشستوں کے علاوہ جی ڈی اے کی 3 کی حمایت بھی حاصل تھی۔

لیکن اس کے اپنے متعدد اراکین منحرف ہو گئے اور حکومت سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ اب اہم سیاسی شخصیت نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ کے حلقے سے اہم سیاسی شخصیت نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے ملک ثاقب محمود نے ملاقات کی، اس موقع پر وائس چئرمین شاہ محمود قریشی و دیگر بھی موجود تھے۔ ملک ثاقب محمود اور ساتھیوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ملک ثاقب محمود نے حقیقی آزادی کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بھی اعلان کیا۔ملک ثاقب محمود کا تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ 154 سے ہے۔اس سے قبل فیصل آباد سے وکلاء کے ایک گروپ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ شمولیت اختیار کرنے والے وفد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کی جس میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری بھی موجود تھے ۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب، حسن نیازی ، رکن صوبائی اسمبلی لطیف نذر ،فیصل آباد سے ممبر پنجاب بار کونسل امتیاز لونہ، ڈسٹرکٹ بار کے صدر بلال سعید بسرا اور سابق سیکرٹری فیصل آباد بار اظہر حنیف خان وفد میں شامل تھے ۔ سابق صدر فیصل آباد بار شہزاد چیمہ نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *