Breaking News

عمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ!!!! سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے موبائل فونز گم ہونے کے شہباز گل کے دعوے پر سیالکوٹ ائیر پورٹ انتظامیہ اور ائیر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے طیارے کی لینڈنگ سے روانگی تک سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مبینہ گمشدہ موبائل فونز کی چوری سے متعلق کوئی شواہد نہ مل سکے۔ عمران خان نے خصوصی طیارے پر سیالکوٹ لینڈنگ کی تھی اور ان کے ہمراہ طیارے میں شہبازگل، شاہ محمود قریشی اورجہاز کا عملہ سوار تھا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کوسیالکوٹ ائیرپورٹ پر شفقت محمود نے ریسیو کیا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روزشہبازگل نے عمران خان کے سیالکوٹ ائیرپورٹ سے 2 موبائل فون چوری ہونے کا ٹوئٹ کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے الزام عائد کیا ہے کہ سیالکوٹ جلسے کے بعد ائیرپورٹ سے سابق وزیراعظم عمران خان کے دو فون چوری کرلیے گئے۔ اپنے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھاکہ سیالکوٹ میں جان بوجھ کر عمران خان کو سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے دو فون چوری کرلیے گئے ہیں۔ شہباز گل کا کہنا تھاکہ عمران خان کے جلسہ گاہ سے جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آپ تو بالکل بوکھلا گئے ہیں، عمران خان نے جو ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا، وہ ان فونز سے نہیں ملنا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان نے فیصل آباد اور ہفتے کے روز سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کیا تھا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *