Breaking News

ق لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے لیے بڑی مشکل کھڑی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واجح رہے کہ پنجاب میں پہلے ہی ایک بڑا سیاسی اور آئینی بحران چل رہا ہے نہ ابھی تک کابینہ تشکیل پائی ہے اور نہ ہی کوئی گورنر تعینات ہو سکا ہے ایسے میں پاکستان مسلم لیگ (ق) نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر سپریم کورٹ کی رائے آنے کے بعد پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا انتخاب چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، مسلم لیگ (ق ) نے پنجاب میں وزرات اعلیٰ کا انتخاب چیلنج کرنے کیلئے اپنے وکلاء کو درخواست تیار کرنے کی ہدایت کر دی، مسلم لیگ ق کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی تحریری رائے کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ نہیں رہے، فیصلے کے بعد پرانی کابینہ بحال ہو گئی ہے، حمزہ کی طرف سے جاری کیے جانے والے احکامات بھی کالعدم ہو ں گے۔ صفدر شاہین پیرزادہ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے کی تصدیق شدہ نقل وصول کرنے کے بعد جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز منحرف اراکین پارلیمنٹ سے متعلق آرٹیکل 63 اےکی تشریح کے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ نے رائے دے دی ہے، عدالت عظمیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواستیں خارج کردیں اور پی ٹی آئی منحرف ارکان تاحیات نا اہلی سے بچ گئے۔ دوسری جانبحکومتی اتحادیوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت کے ساتھ ہیں، معاشی استحکام کے لیے ہر فیصلے میں ساتھ ہوں گے جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا عمران خان کا فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.