Breaking News

میں اتنے پیسے کمالیتا ہوں کہ جس 4 کنال کے گھر میں رہتا ہوں ہر دو ماہ بعد ایسا گھر بناسکتا ہوں۔۔۔تحریک انصاف کے حمایت یا فتہ اینکر نے اپنی آمدن بتا کر سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے نامور اینکر پرسن کا کہنا ہے کہ ان کی ماہانہ آمدنی ایک کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے۔ اُن کی اس بات سے ہر کوئی حیران رہ گیا سوشل میڈیا پر عمران ریاض کی ایک ویڈیو وائرل ہے جو ان کے ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو کی ہے۔

اینکر نے عمران ریاض سے آمدن کا ذریعہ پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے  کہ  میری آمدنی ایک کروڑ روپیہ ہے تو آپ غلط سوچ رہے ہیں۔ میری آمدنی اتنی ہے کہ میں ہر دو مہینے بعد ایسا گھر بنا سکتا ہوں جس میں میں رہتا ہوں۔ اینکر پرسن اقرار الحسن نے عمران ریاض کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چار کنال کے گھر میں رہتے ہیں۔ اقرار الحسن نے عمران ریاض کو دعا دیتے ہوئے کہا “ماشاء اللہ بھائی،  اللہ رزقِ حلال میں برکت دے۔ آپ نے اپنی آمدن کا بتا کرحوصلہ مندی کا ثبوت اور بہت سے بدخواہوں کو جواب دیا ہے۔” دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کسٹوڈین آف دی ہاوس بنے بیٹھے ہیں ،کسٹوڈین آف دی ہاوس نے وردی میں ملبوس غنڈوں سے حملہ کرایا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے آئین کے تحت قائم مقام گورنر کے تحت حلف لینے سے انکار کر دیا۔ ایک ماہ سے اوپر ہو گیا ہے پنجاب بنا گورنر کے چل رہا ہے،حلف نہ لینے کی بیماری ایوان صدر سے چلی اور گورنر ہاوس پنجاب میں ڈیرے ڈال لیے ، عدالتی حکم کو بھی نظر انداز کیا گیا ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *